ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارت کی تینوں افواج کی مشترکہ کانفرنس:ہم پاکستان کے کسی بھی حملہ کا جواب دینے کو تیار ہیں : آ رجے کپور 

بھارت کی تینوں افواج کی مشترکہ کانفرنس:ہم پاکستان کے کسی بھی حملہ کا جواب دینے کو تیار ہیں : آ رجے کپور 

Fri, 01 Mar 2019 00:03:58    S.O. News Service

نئی دہلی28فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت پاکستان کے میں جاری کشیدگی کے درمیان تین فوجوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ فوجی حکام آر جے کپور نے کہا کہ پاکستانی طیاروں نے 27 فروری کولائن آف کنٹرول کراس کیا ، جہاں ، سکھوئی، میراج اور مگ ۔21 طیاروں نے ان کا استقبال کیا اور ان کے ناپاک ارادوں کو ’دھوست‘ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طیاروں نے فوجی کمپاؤنڈ کے قریب بم گرائے۔ اگرچہ پاک طیاروں کی بمباری میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ہندوستانی فوج نے ان کا معقول جواب دیا۔ ہم ملک کو اعتماد دلاتے ہیں کہ ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ہم پاکستان کی کسی بھی کوشش کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف ۔16 کے استعمال سے بھی انکار کیا اور بار بار اپنا بیان بدلا ۔ پاکستان کی جانب سے پہلے کہا گیا کہ 2 پائلٹ ان حراست میں ہے. پھر کہا گیا ایک پائلٹ ان کی گرفت میں ہے۔اس سے قبل بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کو چھوڑنے کے لئے پاکستان تیار ہو گیا ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وہاں کی پارلیمنٹ میں یہ بات کہی ہے۔ عمران خان نیازی نے کہا کہ پاکستان کل بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو رہا کرے گا۔ عمران خان نے کہا کہ بحالئ امن کے طور پر گرفتار پائلٹ کی رہائی کا قدم اٹھایا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ بات چیت شروع کرنے کے لئے پہلے قدم کے طور پر، پاکستان حراست میں لئے گئے بھارتی فضائیہ کے افسر کو کل (جمعہ) رہا کر رہا ہے۔ پاکستانی ممبران پارلیمنٹ نے میزیں تھپتھپا کر ان کی اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری کارروائی کا واحد مقصد ہماری صلاحیت اور خواہش کا مظاہرہ کرنا تھا. ہم بھارت میں کوئی نقصان نہیں چاہتے تھے، کیونکہ ہم ذمہ دار طریقے سے کام کرنا چاہتے ہیں۔بتا دیں کہ پاکستان کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر بھارت کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان پہلے کارروائی کرے اور پختہ ثبوت پیش کرے تبھی بات چیت کی کوئی گنجائش بن سکتی ہے۔26 فروری کی رات میں ایئر فورس نے اپنی کارروائی میں پاکستان کے بالاکوٹ واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کیمپ کو تباہ کر دیا تھاجہاں تقریباً 400دہشت گردوں کو پل بھر خاک و خون میں تڑپا دیا ،تاہم یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ بھارت کی اس کارروائی کا پوری دنیا نے حمایت و تائید بھی کی۔الغرض بھارت کی تینوں افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس میں آر جے کپور نے کہا کہ پاک طیاروں کی بمباری میں کوئی نقصان نہیں ہوا، ہندوستانی فوج نے ان کا معقول جواب دیا۔ ہم ملک کو اعتماد دلاتے ہیں کہ ہم مکمل طور پر پاکستان کو منھ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ 


Share: